Live Updates

کسی کو تاحیات نااہل کرنا بہت سخت سزا ہے ‘آرٹیکل63اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں.سپریم کورٹ

جب ثابت نہیں کرسکتے تو کیوں کہتے ہیں ہر سیاستدان چور ہے، تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوتی تو سب سامنے آتا. صدارتی ریفررنس کی سماعت کے دوران ریمارکس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 11 مئی 2022 15:57

کسی کو تاحیات نااہل کرنا بہت سخت سزا ہے ‘آرٹیکل63اے میں نااہلی کی مدت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مئی ۔2022 ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو تاحیات نااہل کرنا بہت سخت سزا ہے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کی .

عدالت نے ریماکس دیئے کہ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جب ثابت نہیں کرسکتے تو کیوں کہتے ہیں ہر سیاستدان چور ہے، تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوتی تو سب سامنے آتا.

(جاری ہے)

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں 1970 سے اقتدار کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے، کسی کو بھی غلط کام سے فائدہ اٹھانے نہیں دے سکتے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کی کچھ شرائط مقرر کررکھی ہیں، سمجھتے ہیں انحراف ایک سنگین غلطی ہے.

انہوں نے کہا کہ ملک کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے تا کہ ترقی ہوسکے دوران سماعت مسلم لیگ (ق) کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا مقصد ارکان کو انحراف سے روکنا ہے، ارکان کو انحراف سے روکنے کے لیے آئین میں ترمیم بھی کی گئی. اظہر صدیق نے کہا کہ 16 اپریل کو پی ٹی آئی کے ارکان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، منحرف ارکان نے پارٹی پالیسی کے برعکس حمزہ شہباز کو ووٹ دیا انہوں نے کہا کہ منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں زیر التواءہے جس پر جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن ڈکلیئریشن کا معاملہ جب سپریم کورٹ آئے گا تو دیکھیں گے.

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آپ کی جماعت کے کچھ اراکین ایک طرف تو کچھ دوسری طرف ہیں، ق لیگ کے سربراہ خاموش ہیں، معلوم نہیں چوری ہوئی بھی یا نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ایک جماعت کے اراکین کا معلوم نہیں کس طرف ہیں، کیوں کہتے ہیں ہر سیاستدان چور ہے جب ثابت نہیں کرسکتے. مسلم لیگ (ق)کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ جماعت سے انحراف کے معاملات 1960 سے چلتے آرہے ہیں، جس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی 1960 سے معاملات نہیں چل رہے، آئین میں جمہوری طریقے سے ترمیم کے بعد 63 اے شامل کیا گیا ہے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے یہ بھی کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں انحراف پر تاحیات نااہل کیا جائے، کسی کو تاحیات نااہل کرنا بہت سخت سزا ہے.

چیف جسٹس نے کہا کہ سمجھتے ہیں انحراف ایک سنگین غلطی ہے کسی کو بھی غلط کام سے فائدہ اٹھانے نہیں دے سکتے، قانون میں عدالت کوئی تبدیلی نہیں کرسکتی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہ انحراف کی ایک سزا ڈی سیٹ ہونا ہے، ڈی سیٹ کے ساتھ دوسری سزا کیا ہوسکتی ہے؟ آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی میعاد کا ذکر نہیں، سوال یہ ہے کہ آرٹیکل 63 اے کو کسی دوسرے آرٹیکل کے ساتھ ملا سکتے ہیں؟ .

انہوں نے کہا کہ ڈی سیٹ ہونا آئینی نتیجہ ہے، سوال یہ ہے کہ منحرف ارکان کی نااہلی کا طریقہ کار کیا ہوگا، کیا نااہلی کیلئے ٹرائل ہوگا؟جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ انحراف بذات خود ایک آئینی جرم ہے، منحرف ارکان کے لیے ڈی سیٹ ہونا سزا نہیں ہے، قانون کے مطابق الیکشن ہوں گے تو یہ چیزیں ختم ہوجائیں گی، اگر رشوت کا الزام لگایا ہے تو اس کے شواہد کیا ہوں گے بعد ازاں عدالت نے سماعت پیر16مئی تک ملتوی کردی.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات