حنا ربانی کھر سے کینیڈا کی ہائی کمشنر ونڈی گلمر کی ملاقات

وزیر مملکت نے پاکستان کے طلبا کے لئے کینیڈین ویزا کے اجراء میں سہولت پر بھی زور دیا

بدھ 11 مئی 2022 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2022ء) وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے کینیڈا کی ہائی کمشنر ونڈی گلمر نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کینیڈا کی ہائی کمشنر نے وزیر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور کینیڈین کمپنیز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا۔ وزیر مملکت نے پاکستان کے طلبا کے لئے کینیڈین ویزا کے اجراء میں سہولت پر بھی زور دیا۔