Live Updates

لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے

جمعرات 12 مئی 2022 00:43

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2022ء) لندن میںسابق وزیر اعظم نوازشریف کے بیٹے حسن نواز کے دفتر کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لوگ لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر جمع ہوئے تو اس کے جواب میں مسلم لیگ ن کے کارکن بھی جمع ہوگئے جس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ۔وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اس وقت لندن میں موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کی اٴْس وقت نواز شریف کے ساتھ ملاقات جاری تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات