ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈیڑھ کروڑروپےکی لاگت سے تزین وآرائش کا منصوبہ مکمل

جمعرات 12 مئی 2022 15:46

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈیڑھ کروڑروپےکی لاگت سے تزین وآرائش کا منصوبہ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2022ء) ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے تزین وآرائش کا منصوبہ مکمل ہوگیا، سالانہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے تحت ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے یو شیپ بلڈنگ اوردارالقران کچہری کیمپس میں رنگ روغن مرمتوں کے ساتھ تزین وآرائش بھی کی گئی ان میں شعبہ فزکس کی تزین جدید تقاضوں کے مطابق کی گئی ہے، اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلرعظمیٰ قریشی نے پراجیکٹ مکمل ہونے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طر ف سے ملنے والے فنڈز سے کم مدت میں یہ پراجیکٹ مکمل کیاگیاہے جس سے ویمن یونیورسٹی کا نیا تشخص ابھر کرسامنے آئے گا، تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی بھی تزین کی جا ئے گی ،جبکہ شعبہ فزکس کو سنٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں جو ہماری کاوشوں کا ٹائمز رینکنگ ہے جس نے ہماری اساتذہ کی قابلیت کو تسلیم کیا ،مستقبل قریب میں بھی ایسی کامیابیاں ہمارا مقدر ہوں گی ۔اس موقع پر شعبہ فزکس میں فائنل ایئر بی ایس ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے ریسرچ مقالوں کے پراجیکٹس کی نمائش بھی کی گئی جس میں طالبات نے اپنے آئیڈیا پیش کئے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اسٹالز کا دورہ کیا طالبات نے اپنے پروجیکٹس کے حوالے سے آگاہی دی۔ ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے طالبات کی تحقیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس بلاک میں شعبہ فزکس، شعبہ نفسیات اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے کلاسز ہوں گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ملکہ رانی نے بتایا کہ شعبہ فزکس جدید خطوط پر استوار ہے ہماری ریسرچ کو انٹرنیشنل طور پر تسلیم کیا جارہا ہے ہماری طالبات نے محنت کے ساتھ اپنے ریسرچ پراجیکٹ بنائے ہیں جو ان کی قابلیت کا ثبوت ہیں ریسرچ کا یہ عمل جاری رہے گا اس موقع پر تمام شعبوں کی چیئرپرسنز موجود تھیں ۔

متعلقہ عنوان :