مظفرگڑھ ، پاک فوج کی حمایت میں اور فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پراپیگنڈا مہم کیخلاف متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کی جانب سے سیمینار کا انعقاد اور پریس کلب کے باہر مظاہرہ

جمعرات 12 مئی 2022 20:33

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2022ء) پاک فوج کی حمایت میں اور فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پراپیگنڈا مہم کیخلاف متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کی جانب سے سیمینار کا انعقاد اور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔"افواج پاکستان کے خلاف منافرت پر مبنی مذموم پروپیگنڈہ اور علماء مشائخ کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں علماء نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ (آج) 13 مئی کو جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں پڑھے جانے والے خطبات میں ملکی سلامتی کی ضامن پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کے چیف آرگنائزر رانا محمد افضل،چئیرمین سید عبدالمعبود آزاد،وائس چیئرمین قاری عبدالغنی ثاقب،ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ڈاکٹر مرید عباس لغاری،ضلعی امید جماعت اسلامی مظفرگڑھ پروفیسر افتخار احمد ہاشمی،سابق ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل مولانا فیاض حسین جعفری،ضلعی رہنماء شیعہ علماء کونسل سید غضنفر عباس نقوی،امیر جمیعت علماء اسلام (ف) مظفرگڑھ سٹی قاری طیب الحسن،جنرل سیکرٹری سول سوسائٹی نیٹ ورک افضل چوہان،سینئر نائب صدر مظفرگڑھ شیعہ علماء کونسل آغا ظفر عباس ہاشمی آف محمود کوٹ،ضلعی رہنماء شیعہ علماء کونسل علامہ سجاد احمد قمی،ضلعی رہنماء جمیعت علماء پاکستان قاری ظفر کوثر چشتی،ضلعی رہنماء جماعت اسلامی عابد حسین دستی،جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی مظفرگڑھ نائب امیر جماعت اہل سنت مظفرگڑھ شیخ طارق شریف،صدر مرکزی میلاد کونسل سجاد احمد سیال گولڑوی،ڈویژنل صدر اللہ اکبر تحریک شیخ ابو ہریرہ ڈویژنل صدر اللہ اکبر تحریک،مرکزی صدر انجمن تاجران سید امیر حسن،ضلعی رہنما جمیعت علماء اسلام قاری نزیر احمد،ضلعی رہنماء شیعہ علماء کونسل سید اختر حسین بخاری،سید غلام علی بخاری،مدثر الطاف،یامین راہی نے خطاب کیا۔

\378