Live Updates

سابق حکومت نے جاتے جاتے پاکستان کی سفارتکاری کے ساتھ کھیل کھیلا ،حنا ربانی کھر

جمعرات 12 مئی 2022 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2022ء) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے بعد تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازی کے فورا بعد سعودی عرب اور امارات کے دوروں سے کیا حاصل ہواتین چار سال میں اگر سعودی عرب ناراض تھا تو اب دورے کے بعد ہوا ہے جبکہ وزیر خارجہ جواب دینے کی بجائے ایوان سے ہی چلے گئے نور عالم نے مزید امریکہ سے تعلقات کیا ہوا وزیر خارجہ بتائیں امریکی وزیر خارجہ سے بات ہوئی تو کیا ہوا۔

نور عالم نے مزید کہ کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عام آدمی کو مار دیا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کچھ نہیں کرسکتے تو بتائیں عام آدمی کدھر جائے ،مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی ہے اس موقع پر جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کا ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف وزارت خارجہ سے متعلق ایشوز تک رہنا چاہتی ہوں میں سابق وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے واپسی پر ورلڈ کپ جیت کر آنے پر نہیں جانا چاہتی میں مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کیا ہوا میں اس پر نہیں جانا چاہتی ،پوچھا گیا کیا بدلے گا سب کچھ بدل جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی نے کہا کہ سابق حکومت نے جاتے جاتے پاکستان کی سفارتکاری کے ساتھ کھیل کھیلا پاکستان تمام ممالک کے لئے اپنے دروازے کھولے گاپاکستان کی بھارت مخالف خارجہ پالیسی نہیں ہونی چاہیے امریکہ مخالف پالیسی تو بالکل نہیں ہونی چاہیے حنا ربانی کھر کا مزید یہ کہنا کہ ایک عمران خان ہی ڈرون حملوں کے خلاف تھا غلط ہے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ڈرون حملوں کے خلاف تھیں ، حنا ربانی کھر نے کہا کہ جب آپ اکیلے عمران خان کو ڈرون حملوں کے خلاف قراردیتے ہیں تو باقی ریاست کے فیصلوں کو کم کرتے ہیں ہماری اینیٹی بھارت پالیسی نہیں ہونی چاہیے ہماری امریکہ و یورپ مخالف پالیسی تو بالکل بھی نہیں ہونی چاہئے ہم پاکستان کی پالیسی پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق چلائیں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات