پاکستان ہٹ دھرم بھارت کے ساتھ بات چیت نہیں کرسکتا ،حناربانی

جمعرات 12 مئی 2022 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2022ء) خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان ہٹ دھرم بھارت کے ساتھ بات چیت نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حنا ربانی کھر نے آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کا دشمن نہیں اور نہ ہی ہم کسی ملک کیخلاف ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ روابط بہتر بنانا چاہتا ہے کیونکہ جی ایس پی پلس درجے سے ملک کی برآمدات بڑھانے مدد ملی ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی ملکی مفادات کے مطابق ہوگی۔