عمرہ ویزے کی مدت 30 دن ، زائرین کو مملکت کے دوسرے شہروں میں جا نے کی اجازت دیدی گئی ہے، سعودی وزارت حج وعمرہ

جمعہ 13 مئی 2022 09:30

عمرہ ویزے کی مدت 30 دن ، زائرین  کو مملکت کے   دوسرے  شہروں میں جا نے  کی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت 30 دن کردی گئی ہے اور اس دوران عمرہ کی ادائیگی کے لئے آئے افراد کو ملک کے دوسرے شہروں میں جا نے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ ویزہ پر آنے والوں کو 30 روز سعودی عرب میں قیام کی سہولت ہوگی اور زائرین اس مدت کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دیگر تمام شہروں میں بھی جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ سابقہ قوانین کے مطابق عمرہ زائرین کو ویزے کی مدت کے دوران صرف جدہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شہروں کے سوا کسی بھی دوسرے شہر آنے جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی یہ پہلی باربار ہوا ہے کہ زائرین کو تینوں شہروں سے باہر دیگر شہروں میں بھی آنے جانے کی اجازت ہوگئی ہے۔932