امریکہ میں بے بی فارمولا ملک پائوڈر کی قلت،آؤٹ آف سٹاک ریشو 43 فیصد تک پہنچ چکا

جمعہ 13 مئی 2022 13:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) امریکہ میں بے بی فارمولا ملک پائوڈر کی قلت انتظامیہ کے لئے در سر بن گئی۔وائٹ ہاؤس نے بچے کے فارمولے کی سپلائی کو بڑھانے کے لیے کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے کیونکہ صدر جو بائیڈن کو ریپبلکنز نے ملک بھر میں بے بی فارمولا کی قلت پیدا کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہو اہے۔ایک ڈیٹا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے، بے بی فارمولے کے لیے مارکیٹ اوسط آؤٹ آف سٹاک ریشو 43 فیصد تک پہنچ چکا تھا ۔

امریکی انتظامیہ، جو پہلے ہی دہائیوں میں مہنگائی کی بلند ترین شرح سے پریشان ہے، نے کہا ہے کہ وہ بے بہ ملک پاوڈر کی درآمدات میں اضافے پر غور کر رہی ہے، کیونکہ ریاست ہائے متحدہ بچوں کے فارمولے کے لیے 98 فیصدمقامی پروڈیوسرز پر انحصار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ وہ ریاستوں کے ساتھ مل کر غریب خاندانوں کو فوڈ سٹیمپ کے ذریعے بچوں کا دودھ خریدنے پر سرخ فیتے کو ہٹانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ صدر بائیڈن نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر کام کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ شیرخوار فارمولہ محفوظ اور ملک بھر کے خاندانوں کے لیے دستیاب ہے، یہ وہ کام ہے جو مہینوں سے جاری ہے۔ بائیڈن نے فیڈرل ٹریڈ کمیشن سے کہا ہے کہ وہ قلت سے جڑی رکاوٹوں پر غور کرے، جس میں بچوں کے دودھ کو معمول سے کہیں زیادہ قیمتوں پر آن لائن فروخت کرنا شامل ہے ۔