ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت واشنگٹن کا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل فروخت ہوگیا

ڈیل میں لین دین سے ٹرمپ کو 100 ملین ڈالرز حاصل ہونے کا امکان

جمعہ 13 مئی 2022 15:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت واشنگٹن کا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل فروخت ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن کے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کو 375 ملین ڈالرز میں فروخت کیا گیا ہے اس حوالے سے ٹرمپ آرگنائزیشن نے بتایا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل 375 ملین ڈالرز میں جس سرمایہ کاری کرنیوالی فرم کو فروخت کیاگیا ہے وہ اس جگہ کا والڈورف آسٹوریہ کے نئے نام سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آرگنائزیشن نے نے 2013 میں ہوٹل کو خریدا اور اس کی تزئین و آرائش کی، جووائٹ ہاؤس سے دور تاریخی اولڈ پوسٹ آفس کی بلڈنگ بلاکس کے اندر واقع ہے۔ یہ اولڈ پوسٹ آفس کی بلڈنگ خود اب بھی وفاقی حکومت کی ملکیت ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق، یو ایس جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن جو وفاقی حکومت کی جانب سے بطور مالک مکان کام کرتی ہے، مارچ میں ٹرمپ آرگنائزیشن کی طرف سے اس ہوٹل کے حقوق میامی میں قائم سی جی آئی مرچنٹ گروپ کو فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس ڈیل میں لین دین سے ٹرمپ کو 100 ملین ڈالرز حاصل ہونے کا امکان ہے۔ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل نے وائٹ ہاؤس میں اپنے دور میں ٹرمپ کے حامیوں اور کچھ غیر ملکی حکومتی اہلکاروں کے لیے بطور میزبان بھی کام کیا۔ٹرمپ کی صدارت کے دوران یہ ہوٹل، ٹرمپ اور ان کے خاندان کے خلاف مفادات کے تصادم کے الزامات کا مرکز بھی بنا، کیونکہ ناقدین کو تشویش تھی کہ بیرونی اداروں نے ہوٹل میں قیام کی بکنگ اور رقم خرچ کرکے ٹرمپ کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی۔

اس معاملے پر ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل کی جانب سے ایک مقدمہ بھی دائر کیا گیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ خاندان کی ملکیت والے ہوٹل کوامریکی صدارتی افتتاحی کمیٹی کی جانب سے ضرورت سے زیادہ ادائیگیاں کی گئیں۔حال ہی میںمعاملے کو حال کرنے کے لیے ٹرمپ آرگنائزیشن اور ٹرمپ کی 2017 کی امریکی صدارتی افتتاحی کمیٹی نے 750,000 ڈالرز کی ادائیگی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔خیال رہے کہ 2016 میں جب ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کیصدر منتخب ہوئے تو اٴْنہوں نے ٹرمپ آرگنائزیشن کے یومیہ کام اپنے دو بیٹوں کے حوالے کر دیے تھے لیکن باضابطہ طور پر خود کو کاروبار سے ایگ نہیں کیا تھا۔