Live Updates

ماڈل گرل ایان علی عمران خان پر برس پڑیں

چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لیے بغیر آپ کی تقریر و خبر نہیں بنتی، جیسے پہلے نہیں بنتی تھی، بیان

جمعہ 13 مئی 2022 15:59

ماڈل گرل ایان علی عمران خان پر برس پڑیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) پاکستانی ماڈل ایان علی بھی عمران خان کے خلاف میدان میں آگئیں ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایان علی نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے، پہلی میرے نام پر TRP کمانا (کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں)دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)۔

(جاری ہے)

ایان علی نے کہا کہ چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لیے بغیر آپ کی تقریر و خبر نہیں بنتی، جیسے پہلے نہیں بنتی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات