ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت واشنگٹن کا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل فروخت

جمعہ 13 مئی 2022 20:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2022ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت واشنگٹن کا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل فروخت ہوگیا ہے غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق ، واشنگٹن کے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کو 375 ملین ڈالرز میں فروخت کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ٹرمپ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ’ واشنگٹن ڈی سی میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل 375 ملین ڈالرز میں جس سرمایہ کاری کرنیوالی فرم کو فروخت کیاگیا ہے وہ اس جگہ کا ’والڈورف آسٹوریہ‘کے نئے نام سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آرگنائزیشن نے 2013 میں ہوٹل کو خریدا اور اس کی تزئین و آرائش کی، جوکہ وائٹ ہاؤس سے دور تاریخی اولڈ پوسٹ آفس کی بلڈنگ بلاکس کے اندر واقع ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ یہ اولڈ پوسٹ آفس کی بلڈنگ خود اب بھی وفاقی حکومت کی ملکیت ہے۔رپورٹ کے مطابق، یو ایس جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن جو وفاقی حکومت کی جانب سے بطور مالک مکان کام کرتی ہے، مارچ میں ٹرمپ آرگنائزیشن کی طرف سے اس ہوٹل کے حقوق میامی میں قائم سی جی ا?ئی مرچنٹ گروپ کو فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس ڈیل میں لین دین سے ٹرمپ کو 100 ملین ڈالرز حاصل ہونے کا امکان ہے۔ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل نے وائٹ ہاؤس میں اپنے دور میں ٹرمپ کے حامیوں اور کچھ غیر ملکی حکومتی اہلکاروں کے لیے بطور میزبان بھی کام کیا۔ٹرمپ کی صدارت کے دوران یہ ہوٹل، ٹرمپ اور ان کے خاندان کے خلاف مفادات کے تصادم کے الزامات کا مرکز بھی بنا، کیونکہ ناقدین کو تشویش تھی کہ بیرونی اداروں نے ہوٹل میں قیام کی بکنگ اور رقم خرچ کرکے ٹرمپ کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی۔