وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور ٹامس نکلاسن کی ملاقات

جمعہ 13 مئی 2022 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور ٹامس نکلاسن نےجمعہ کو دفتر خارجہ میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے خصوصی ایلچی کا استقبال کیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر نقطہ نظر اور خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغانستان میں استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔