Live Updates

سابق وزیر اعظم عمران خان 17 مئی کو کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جمعہ 13 مئی 2022 23:37

سابق وزیر اعظم عمران خان 17 مئی کو کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان 17 مئی 2022 بروز منگل کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرنے آئیں گے۔ مقامی ایم پی اے ضیائ اللہ بنگش کے مطابق کوہاٹ ڈویڑن سمیت جنوبی اضلاع کی عوام اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرنے اور حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لئے عمران خان کے سنگ پوری طرح تیار ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 17 مئی بروز منگل شام 5 بجے کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ حکومت کے خاتمہ کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت کا تحریک آزادی کے لئے شروع کردہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کا یہ پہلا عظیم الشان جلسہ ہوگا جس میں پی ٹی آئی کے دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین بشمول مخدوم شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزرائ اور دیگر رہنما بھی کوہاٹ آئیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات