Live Updates

پی ٹی آئی کے کارکنان کی محنت جاری ہی. انشاء اللہ مخالفین کو شکسے ملے گی: مبین احمد جتوئی

ہفتہ 14 مئی 2022 00:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین احمد جتوئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی محنت جاری ہی. انشاء اللہ مخالفین کو شکسے ملے گی. موجودہ حکومت اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہی. انہوں نے ایسا اظھار ایم کیو ایم سکھر کے رہنما اور یوسی 9 ایم کیو ایم کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار محمد زاکر بندھانی.

جاوید بندھانی اور دیگر نے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے پر بات چیت کرتے ہوئے کیا. ایم کیو ایم سمیت دیگر پارٹیوں کے کارکنان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی پر اعتماد کرتے ہوئے ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونیکا اعلان کیا. تقریب میں پی ٹی آئی سکر کے رہنما منور چوھان. ظھیر بابر. عبدالعزیز ابڑو. بلال سومرو. سید حسن شاہ اور دیگر نے خطاب کیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مبین جتوئی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا پیغام ھر جگہ پہنچا رہے ہیں. پی ڈی ایم اور اپوزیشن والوں کو پہلے مہنگائی کے طوفان نظر آ رہے تھے اب وہ طوفان نظر نہیں آ رہا. امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد کون مہنگائی کر رہا ہی.مہنگائی مارچ کرنے والے بلاول بھٹو زرداری سے پوچھا جائے مہنگائی کیوں کم نہیں کر رہی. موجودہ حکومت کے پاس الیکشن کے سوا اور کوئی نہیں. اس وقت حکمران پریشان ہیں کہ عوام کے پاس کیسے جائیں. مخالفین عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر خوفزدہ ہیں. عوام کا سونامی اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو گھر بھیجیں گے�

(جاری ہے)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات