Live Updates

عمران خان ملک میں بیڈ گورننس اور کرپشن کے ذمہ دار ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 14 مئی 2022 01:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں بیڈ گورننس اور کرپشن کے ذمہ دار ہیں۔جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں نظام کی بہتری کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، پی ٹی آئی کی قیادت نیب کو ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

قبل از وقت انتخابات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرے گی اور آئندہ انتخابات کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد کریں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ ماضی کی غلطیوں پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت سے کہا کہ وہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان کے خلاف غیر جمہوری زبان استعمال کرنے سے گریز کریں۔ آئی ایم ایف سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر مذاکرات کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات