ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 291 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

ہفتہ 14 مئی 2022 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 291 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ہفتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 291 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 85 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :