شام ، اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 4 فوجیوں سمیت 5افراد جاں بحق ،ایک بچے سمیت 7فوجی زخمی

ہفتہ 14 مئی 2022 10:30

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) شام کے وسطی صوبے حما ۃمیں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 4شامی فوجیوں سمیت 5افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 7فوجی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے شامی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز میزائل حملے میں بعض اہداف کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق ہو گئے جبکہ مالی نقصان بھی ہوا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے شام کے صوبہ حماۃ کے شہر مصیاف میں میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4شامی فوجی شامل ہیں جبکہ 7فوجی زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب شامی حکومت نے اسرائیلی فوج کے میزائل حملے میں 4اموات کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :