سلمان خان نے اپنی آئندہ فلم کی ممبئی میں شوٹنگ شروع کردی

ہفتہ 14 مئی 2022 12:18

سلمان خان نے اپنی آئندہ فلم کی ممبئی میں شوٹنگ شروع کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آئندہ آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی ممبئی میں شوٹنگ شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں تیلگو اداکار وینکٹیش دگوبٹی اہم رول میں نظر آئیں گے، تاہم وہ فلم کی ٹیم کو جون میں جوائن کریں گے۔ فرہاد سامجی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پوجا ہیکڈے بطور ہیروئن کام کریں گی۔ اداکار وینکٹیش دگوبٹی کے فلم میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے امید ہے کہ فلم تیلگو مارکیٹ میں بھی اچھا بزنس کرے گی۔اس فلم کے لیے ممبئی کے علاقے ولے پارلے میں خصوصی طور پر سیٹ تیار کیا گیا ہے۔