سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی مزید بڑھنے لگی

ہفتہ 14 مئی 2022 14:12

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی مزید بڑھنے لگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی مزید بڑھنے لگی ۔انچارج کنٹرول روم کے مطابق سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی پہلی57 فیصد تھی جو اب 53 فیصد پر آگئی ہے، گڈو بیراج پر پانی کی کمی 91 سے 81 فیصد اور سکھر بیراج پر 48 سے 43 فیصد پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

انچارج کنٹرول روم عبدالعزیز سومرو نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر 3 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا، بیراج سے نکلنے والی رائس اور دادو کینال کو (آج) اتوار کو کھول دیا جائے گا۔انچارج کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 47 ہزار 230 اور اخراج 45 ہزار 402 کیوسک ریکارڈ کی اگیا ہے ،سکھر بیراج پر پانی کی آمد 35 ہزار 860 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :