دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 14 مئی 2022 14:35

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 98400کیوسک اور اخرج 90000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد36500 کیوسک اور اخراج36500کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد38000کیوسک اور اخراج33500کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد27000کیوسک اور اخراج 19100کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد105800کیوسک اور اخراج 99300کیوسک،چشمہ آمد111100کیوسک اوراخراج 101000کیوسک، تونسہ آمد83000کیوسک اور اخراج66600 کیوسک، پنجند آمد4000کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد47200کیوسک اور اخراج45400 کیوسک ، سکھر آمد35900کیوسک اور اخراج12700 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5700کیوسک اور اخراج 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1413.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.228 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1084.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.186 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح644.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔