تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا اعلان کل ہوگا

ہفتہ 14 مئی 2022 15:32

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات   کا اعلان ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد سندھ نے کہا ہے کہ گیارہویں جماعت (سائنس جنرل، پری انجنیئرنگ، پری میڈیکل، ہوم اکنامکس، کامرس اور ہیومنٹیز گروپس) کے سالانہ امتحان برائے 2021 کے نتائج کا اعلان کل( اتوار 15 مئی 2022 کو )سہ پہر تین بجے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بورڈ کے ناظم امتحانات کی جانب سے جاری کردہ پریس ہینڈ آئوٹ کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biseh.edu.pk اور 8583 پر بذریعہ ایس ایم ایس بھی معلوم کئے جاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :