Live Updates

حکومت جو آگ لگا رہی ہے وہ سیالکوٹ تک محدود نہیں رہے گی، شاہ محمود قریشی

کوئی ہلاکت ہوئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی، کارکن اس قسم کے ہتھکنڈوں کے خلاف تیار ہو جائیں، رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 14 مئی 2022 16:39

حکومت جو آگ لگا رہی ہے وہ سیالکوٹ تک محدود نہیں رہے گی، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت جو آگ لگا رہی ہے وہ سیالکوٹ تک محدود نہیں رہے گی،کوئی ہلاکت ہوئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی، کارکن اس قسم کے ہتھکنڈوں کے خلاف تیار ہو جائیں۔ سیالکوٹ جلسے کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ رات تک سب ٹھیک چل رہا تھا، اوپر سے ایک فون آیا اور انتظامیہ کا رویہ تبدیل ہو گیا۔

انہوںنے کہاکہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ ماحول کو خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں،ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور انہیں بلاجواز گرفتار کیوں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لندن جانے سے پہلے مسلم لیگ ن کی پالیسی کچھ اور تھی، میرے خیال میں یہ ایک نیا لندن پلان ہے جس پر عمل شروع کر دیا گیا، ہفتہ 10 دن پہلے انتظامیہ کہاں تھی پنجاب کی انتظامیہ بلاوجہ نہ گھبرائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں قانونی حق سے نہیں روکا جاسکتا،پنجاب میں ہمارا پہلا جلسہ منعقد نہیں ہو رہا۔ہم نے اٹک، جہلم، میانوالی میں پر امن جلسے منعقد کیے۔انہوںنے کہاکہ کارکنان پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو اس کے ذمہ دار حمزہ شہباز اور ضلعی انتظامیہ ہو گی،ہم اپنے پرامن احتجاج کے آئینی حق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے،پھر کہہ رہا ہوں ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں، قانونی اور آئینی فیصلے کریں۔ ہمارے گرفتار کیے گئے کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات