شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر سو گ میں پاکستان کے ایئر پورٹس پر قومی پرچم سرنگوں

ہفتہ 14 مئی 2022 16:47

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر سو گ میں پاکستان کے ایئر پورٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) یواے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر سو گ میں پاکستان کے ایئر پورٹس پر قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے یواے ای کے صدر کے انتقال پر تین روزہ پاکستان میں قومی سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو ابوظہبی کے البطین قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ اور تدفین میں ان کے عزیز و اقارب اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے شیخ سلطان بن زاید مسجد میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ قومی سوگ کے دوران ملک کے ایئرپورٹس پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔