لاہور میں شادی سے انکار پر ماڈل کو گاڑی کے اندر قتل کر دیا گیا

ملزم نے 33 سالہ ماڈل کو فوٹو شوٹ کے بہا نے بلا کر بےدردی سے قتل کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 14 مئی 2022 17:29

لاہور میں شادی سے انکار پر ماڈل کو گاڑی کے اندر قتل کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2022ء) لاہور میں شادی سے انکار پر ماڈل کو قتل کر دیا گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سمعیہ نواز نامی لڑکی کا قتل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کیا گیا تھا۔33 سالہ ماڈل لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں مقیم تھی۔مقتولہ شادی شدہ اور تین سالہ بیٹی کی ماں تھی۔پولیس کے مطابق مقتولہ شوہر سے علیحدگی کے بعد نوجوان سلیمان سے مل کر ماڈلنگ کیا کرتی تھی جب کہ ملزم اس سے شادی کا خواہشمند تھا تاہم سمعیہ نے شادی سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے انکار کرنے پر ملزم سلیمان نے اسے فوٹو شوٹ کے بہا نے بلایا اور گاڑی میں قتل کر دیا۔ملزم سلیمان نے پولیس کو بتایا کہ سمعیہ میرے ریفرنس سے برائیڈل شوٹ کراتی تھی ، میں شوٹنگ کمپنیوں سے ڈیل کرکے سمعیہ کی شوٹ کرانا تھا، سمعیہ کو پیسے دینے کے علاوہ میری کمیشن بھی ہوتی تھی۔

(جاری ہے)

مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹ کے لیے بھجوا کر مزید تفتیس شروع کر دی گئی۔

دوسری جانب تھانہ صدرقصور کے علاقہ پیرو والا میں نئی نویلی دولہن قتل کر دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق22سالہ نازیہ بی بی کی شادی کچھ ماہ قبل پیرووالا قصورکے رہائشی مبشر سے شادی ہوئی تھی۔گذشتہ روز 22سالہ نازیہ گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پرپہنچ گئی اورنعش کو قبضہ میں لیکرپوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال قصورمنتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نازیہ بی بی کے سرپرفائرلگاہے‘ نازیہ کوسسرالیوں نے قتل کیا یا پسٹل سے خود کشی کی معاملہ الجھ گیا‘نازیہ بی بی پستول چلاسکتی ہے یا نہیں تفتیش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حالات مشکوک ہیں شوہر مبشر کوحراست میں لے لیاگیاہے اورپولیس تھانہ صدرقصورمصروف تفتیش ہے۔