آصف علی زرداری کی شیخ محمد بن زاید النہیان کو متعدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد،

ہفتہ 14 مئی 2022 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2022ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو متعدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا دعا ہے شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں متعدہ عرب امارات ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔ انہوں نے کہا شیخ زاید بن سلطان النہیان اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے متعدہ عرب امارات اور پاکستان میں قریبی دوستی کا رشتہ قائم کیا تھا۔