نوشہرہ،مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق،،تین بچے زخمی

جاںبحق خواتین میں ایک حاملہ تھی، واقعہ شیدو میں پیش آیا،متاثرہ خاندان گزشتہ روز ہی اس گھر میں منتقل ہوا تھا

ہفتہ 14 مئی 2022 22:40

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2022ء) نوشہرہ: علاقہ شیدو میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور ایک بچہ جانبحق، تین بچے زخمی، جانبحق خواتین میں ایک حاملہ تھی۔ یاد رہے متاثرہ خاندان کل ہی اس گھر کو منتقل ہوئے تھے۔ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق جابحق ہونے والوں میں مسماة سعدیہ 45 سال زوجہ ظفر ،مسماة نازیہ بی بی عمر 29 سال زوجہ مولانا شاہ فیصل اپنے 10ماہ کے بیٹے خذیفہ سے چھت کے ملبے میں دب کر جابحق ہوگئے۔

زخمیوں میں محمد انس 10سال ،محمد یونس 13سالہ ولد ظفر اور ایک مہمان محمد فاضل 18سالہ ولدداود شدید زخمی ہوگئے جو کو تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ قراہ العین وزیر کا چھت گرنے کی جگہ کا دورہ متاثرین سے ملاقات مالی اعانت اور زخمیوں کی سرکاری سطح پر علاج کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا شیدو واقعہ پر افسوس کا اظہار جابحق اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان زخمیوں کی ہر ممکن معاونت کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق گھر کی چھت نہایت خستہ حال ہوچکی تھی چھت کی لکڑیوں کی دو کڑیاں ٹوٹنے سے چھت گھر کے افراد پر گر گئی مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122نے جابحق اور زخمیوں کو چھت کے ملبے سے نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔