کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم میں جدید ترین کرسیاں لگائی جارہی ہیں، رمیز راجا

ہفتہ 14 مئی 2022 23:02

کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم میں جدید ترین کرسیاں لگائی جارہی ہیں، رمیز راجا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پی سی بی کے پاس موجود کچھ رقم کا حصہ شائقین کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے خرچ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کراچی اور پنڈی کے اسٹیڈیم میں جدید ترین کرسیاں لگائی جارہی ہیں،پارٹنر شپ رائٹس سے زیادہ پیسے ملنا بھی بڑی خوشخبری ہے۔