دبئی،متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زیدالنہیان کو سپرد خاک کردیا گیا

ہفتہ 14 مئی 2022 22:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زیدالنہیان کو سپرد خاک کردیا گیا۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 40 روزہ سوگ اور 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔مسجد الحرام اور مسجد نبویۖ میں ان کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے دوسری جانب شیخ محمدبن زید عرب امارات کے تیسرے صدر منتخب ہوگئے۔شیخ محمدبن زید یو اے ای کی فضائیہ کے کمانڈر پھر ڈپٹی چیف اور چیف آف سٹاف کے عہدوں پر اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں ۔وہ نومبر 2004 میں ابوظہبی کے ولی عہد بنے،فٹبال ،شکار اور سائیکلنگ سے لگائو رکھنے والے شیخ محمد بن زید نے خطے میں سیاسی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا۔انہوں نے عالمی سطح پر خصوصا مغربی ممالک سے روابطہ قائم کئے۔