جوبائیڈن،عرب لیڈروںکی شیخ محمد کوعرب امارات کا صدربننے پرمبارک باد

اتوار 15 مئی 2022 11:30

واشنگٹن /ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) امریکی صدر،عرب لیڈروں سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ سعودی قیادت نے کہا کہ وہ نئے صدر کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔