Live Updates

عمران خان کی شیخ محمد بن زاید النہیان کو یو اے ای کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 15 مئی 2022 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) سابق وزیر اعظم عمران خان نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر میں شیخ محمد بن زاید النہیان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کی بصیرت ہی کا نتیجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات عالمی منظر نامے پر پہلے ہی سے ایک کلیدی اقتصادی وسیاسی کردار میں ڈھل رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بطور وزیر اعظم میں نے ذاتی طور پر شیخ محمد بن زاید النہیان کی پاکستان سے برادرانہ محبت کا مشاہدہ کیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات