صدر مملکت ڈاکٹر عارف کی شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

اتوار 15 مئی 2022 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نےکہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،نئے صدر کی قیادت میں دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ عرب امارات آپ کی قیادت میں ترقی کی مزید منازل طے کرے گا۔