میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی کا عرب امارات کے نئے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو مبارکباد

اتوار 15 مئی 2022 19:35

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر خادم خاران اور بلوچستان کے سینئر سیاست دان میر عبدالکریم نوشیروانی اور سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے متحدہ عرب امارات کے نئے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو عرب امارات کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید اظہار کی کہ شیخ محمد بن زاید النہیان اپنے والد شیخ زاید النہیان اور بھائی شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی طرح پوری امت مسلمہ خصوصاً پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھیں گے میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان مرحوم کے ہمارے علاقے خاران واشک بلوچستان اور پاکستان میں مساجد دینی درسگاہیں اور فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا ہے تاہم ان کے جان نشین بھائی شیخ محمد بن زاید النہیان بطور عرب امارات کے نو منتخب صدر کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینگے ۔