Live Updates

) نواز شریف اور شہباز شریف نے اقتدار کی ہوس میںملکی خود مختاری امریکہ کے ہاتھوں بیچ ڈالی ہے،جمشید اقبال چیمہ

اتوار 15 مئی 2022 19:55

+لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماجمشید اقبال چیمہ نے لاہورکے نائب صدر چوہدری عبیدالرحمان امیدوار این اے 128 کے زیر اہتمام حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ فتح گڑھ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین عمران خان کی کال پر لاکھوں کی تعداد میں کارکنان حقیقی آزادی مارچ کے لیے تیا ر ہیں ، چیئرمین عمران خان کے ٹائیگر ان کا پیغام لیکر ملک کے کونے کونے میں پھیل گئے ہیں، شیخ امیتاز، زبیر خان نیازی اور چوہدری عبیدالرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہاکہ حقیقی آزادی کے لئے پوری قوم اسلام آباد میں اکٹھی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کسی قوم کی حقیقی آزادی اس کی خود مختاری میں ہوتی ہے وہ اپنے فیصلے خود کرتی ہے کوئی بیرونی قوت اس پر اپنے فیصلے مسلط نہیں کر سکتی لیکن نواز شریف اور شہباز شریف نے اقتدار کی ہوس میںملک کی خود مختاری امریکہ کے ہاتھوں بیچ ڈالی ہے یہ دونوں بھائی پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق ثابت ہوئے ہیں قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات