Live Updates

د* سیالکوٹ میں گرفتاریوں کیخلاف چنیوٹ میں پی ٹی آئی کارکن سراپا احتجاج

اتوار 15 مئی 2022 19:55

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2022ء) سیالکوٹ انتطامات کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ روکنے اور مرکزی و ضلعی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر کی طرح چنیوٹ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سراپا احتجاج بنا گئے احتجاج ضلعی دفتر سٹلائٹ ٹاون کے باہر کیا گیا جس کی قیادت جنرل سیکرٹری کاظم نزیر عاطف نے کی جبکہ احتجاج میں پی ٹی آئی کے تحصیل صدر لالیاں ڈاکٹر سید حسن نواز,ضلعی انفارمیشن سیکرٹری سید خرم بخاری،دانش وہرہ سئنیر نائب صدر، ڈاکڑ ریاض شاہد سمیت دیگر کارکنان نے بھر پور شرکت کی احتجاج میں پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے اور امپورٹڈ حکومت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے جبکہ اس موقع پر جنرل سیکرٹری کاظم عاطف کا کہنا تھا کہ آج موجودہ حکومت نے جلیانوالہ باغ کی یاد تازہ کرنے کی کوشش کی ہے موجودہ حکومت ختم ہوگی ہے یہ ہمارے قائد عمران خان کی کامیابی ہے کہ اتنی رکاوٹوں کے باوجود سیالکوٹ میں میدان سجایا گیا آج ہماری حقیقی جیت ہوئی جبکہ موجودہ حکومت کی ناکام ہوئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات