صدر مملکت کی شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

اتوار 15 مئی 2022 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نیکہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،نئے صدر کی قیادت میں دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ عرب امارات آپ کی قیادت میں ترقی کی مزید منازل طے کرے گا۔