Live Updates

صوابی میں( آج) سابق وزیر اعظم عمران خان کا جلسہ تاریخی ہوگا ،،ظاہر شاہ طورو

جلسہ میں لاکھوں لوگ جلوسوں کی شکل میں شرکت کرینگے جلسہ صوابی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا

اتوار 15 مئی 2022 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) پاکستان تحریک نصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی ترجمان رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ آج صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خا ن کے ہونیوالے جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ملک بھر میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی جلسوں کے بعد مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہے عدم اعتماد کی امریکی سازش کے بے نقاب ہونے سے عوام کی ہمدردیاں سابق وزیراعظم عمران خان سے بڑھتی جارہی ہے سابق وزیر اعظم ملک میں جہاں بھی جلسہ کرتے ہیں ہر جگہ جلسہ میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں آج صوابی جلسہ میں عمران خان کے مداح پی ٹی آئی کے کارکن وکلاء طلباء نوجوان اور خواتین بڑے بڑے جلوسوں کی شکل میں شرکت کرینگے جلسہ صوابی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جبکہ 18مئی کو کوہاٹ میں ہونیوالے جلسوں کیلئے بھی تیاریاں جاری ہیں خیبر پختونخوا میں پی ٹی ا?ئی کے کارکنوں میں آزادی مارچ کے سلسلے میں جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے صوبے بھر میں آزادی مارچ کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں جب بھی کپتان کی طرف سے کال ملی تو خیبر پختونخوا سے لاکھوں لوگ بڑے بڑے قافلوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچیں گے ظاہر شاہ طورو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے بجلی و گیس کی ناروا اور ظالمانہ لوشیڈنگ اور اشیاء خوردنوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے ملک کو بحران سے نکالنے جمہوریت کے استحکام اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے نئے انتخابات وقت کی ضرورت بن چکے ہیں نئے انتخابات کے ذریعے ملک کو بحران سے بھی نکالا جاسکتا ہے۔

۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات