Live Updates

کوئٹہ شہر کے گھمبیر مسائل کو حل کرنے کیلئے شفاف بلدیاتی انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، مولانا عبد الرحمن رفیق

اتوار 15 مئی 2022 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات ، حلقہ بندیوں ، یونٹوں کی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا گیا اور الیکشن کمیٹی کے اراکین نے رپورٹ پیش کی اراکین کی آراء و تجاویز کی روشنی میں متعدد فیصلے ہوئے جس کی تکمیل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر الیکشن کمیٹی کے اراکین ضلعی دفتر میں موجود ہوں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے گھمبیر مسائل کو حل کرنے کے لئے شفاف بلدیاتی انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، جمعیت بلدیاتی انتخابات کو نفرت اور تعصب کا ذریعہ نہیں بننے دے گی۔

شہر کی خوشحالی اور ترقی کیلئے جمہوری اور عوامی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے، اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا شیخ احمد جان ،شیخ مولانا عبد الاحد، مولانا محمد ایوب، مولانا حافظ مسعود احمد، مولانا مفتی عبدالغفور مدنی ، مولانا محمداشرف جان، مفتی غلام نبی محمدی،مولانا حافظ سراج الدین ،حاجی محمد شاہ لالا، حاجی و لی محمدبڑیچ ،سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد، معاونین اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی ،مولانا جمال الدین حقانی ،مولانا مفتی نیک محمد فاروقی،میر فاروق لانگو، چوہدری محمد عاطف ،ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی ایڈووکیٹ، معاونین مالیات حاجی قاسم خان خلجی،مولانا محمد عارف شمشیر ،حاجی صالح محمد، مولانا مفتی رحمت اللہ، سالار مولانا حافظ سید سعدا للہ آغا، معاونین سالار مولانا مفتی محمد ابوبکر، حاجی عبداللہ سلیمان خیل،حافظ رحمن گل اورحافظ دوست محمد اور دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جمعیت میں نئے شامل ہونے والی ممتاز قبائلی وسیاسی شخصیات حاجی جمعہ خان بادیزئی، میر حفیظ الملک مینگل، حاجی صادق خان اچکزئی ، ملک واجد کاسی اور دیگر کے اعزاز میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سیکرٹریٹ میں استقبالیہ دیا گیا۔ استقبالیہ تقریب سے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ اور دیگرنے خطاب کیا ،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا کہ خزاں سے جان چھوٹ گئی مگر بہار کے لئے تحریک کا تسلسل جوبن کے ساتھ برقرار ہے ،ایاک نعبدو وایاک نستعین کے آگے پیچھے مرد و زن کا رقص اور موسیقی پر ناچنے والی جماعت نہ سیاسی اور نہ مذہبی ہے بلکہ غیروں کے مفادات اور ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہے، جمعیت علماء اسلام عوام الناس کو مرکز سے جوڑنا چاہتی ہے ہمارے مراکز مساجد،علماء کرام اور مدارس ہیں، ہماری سیاست برائے مذہب ہے نہ مذہب برائے سیاست ہے، وقت سے پہلے دشمن کی چالوں کو بھانپ کر قیادت نے پوری قوم پر عظیم احسان کیا، انہوں نے کہا اس فتنہ نے نسل نو کو اخلاقی طور پر جس پستی اور گمراہی پر ڈال دیا ہے اس کو دوبارہ راہ راست پر لانے میں کافی وقت لگے گا، عمران نیازی فتنہ کے مستقبل کے خطرناک عزائم کی تکمیل کو خاک میں ملانے میں جمعیت علماء اسلام کی احتجاجی تحریک کا بہت بڑا کردار ہے، جمعیت کو ملک میں نظر انداز کرکے سیاست نہیں کی جاسکتی، انہوں نے نئے شامل ہونے والی شخصیات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کی صفوں میں انجینئرز،ڈاکٹرز،وکلاء تاجر برادری سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا بہترین پلیٹ فارم ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی سیاست سے دوسری جماعتوں کا بھی اختلاف ہوتا ہے یہ ان کا جمہوری حق ہے مگر انہوں نے کبھی بھی علماء کرام اور مدبر سیاسی اکابرین کی شان میں گستاخی کی جرائت نہیں کی بلکہ پی ٹی آئی وہ بدترین غیر اخلاقی جماعت ہے جنہوں نے علمائ کی شان میں گستاخی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات