Live Updates

فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو دنیا کا بدترین جھوٹا قرار دیدیا

چار سال تک عوام کا خون نچوڑنے کے بعد عمران خان قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

اتوار 15 مئی 2022 21:45

فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو دنیا کا بدترین جھوٹا قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو دنیا کا بدترین جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ہر روز نئی طوطا کہانی گھڑ کر قوم کو گناہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چار سال تک عوام کا خون نچوڑنے کے بعد عمران خان قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر قوم پر اپنی جان قربان کرتا ہے قوم سے قربانی نہیں مانگتا۔

(جاری ہے)

گڑھی خدابخش بھٹو کا قبرستان شہیدوں سے آباد تو ہوا مگر ملک پر آنچ آنے نہیں دی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگ کر ہر طرف تباہی مچائی،یہ کیسا لیڈر ہے جو اپنا محل تو ریگولرائز کرواتا ہے مگر غریبوں کی جھونپڑیاں مسمار کراتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت اور خارجہ امور تباہ کر دئیے ہیں،آج ملک کا خزانہ خالی ہے اور ملک عالمی سطح پر تباہی کا شکار ہے۔ انہوں نے ریاست مدینہ کی بات کرکے ملک کو جہنم بنا دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات