ساہیوال،نہر میں نہاتے ہوئی10سالہ طالب علم ڈوب کر جاں بحق

اتوار 15 مئی 2022 22:25

ساہیوال،نہر میں نہاتے ہوئی10سالہ طالب علم ڈوب کر جاں بحق
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) کنال ویوپاک پتن چوک میں نہر9۔ایل میں نہاتے ہوئے ایک دس سالہ طالب علم عبد الرحمن ڈوب کر ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

چند بچے نہرمیں رسی باند کر نہا رہے تھے کہ رسی ٹوٹ جانے سے عبد الرحمن ڈوب گیا ۔ریسکیو1122نے بچے کی لاش کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے ۔متوفی بچہ نور پارک کے محمد اکرم کا بیٹا تھا۔

متعلقہ عنوان :