رونا بتارہا ہے اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلاک کردیا ہے، مریم نواز
۳مسلم لیگ (ن) عمران خان کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی، عوام سے ووٹ مانگو گے تو آواز آئے گی’’ رانگ نمبر‘‘ ٓ پاکستان میں اس وقت انتخابات ہوں گے جب ہمارا قائد نواز شریف لندن سے بیٹھ کر فیصلہ کریں گے / حکومت جانے پر عمران خان دن رات ماتم کر رہے ہیں، چار سال غفلت میں گزار دئیے، اب کہتے ہیں مجھے قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے،گجرات میں جلسہ سے خطاب
اتوار 15 مئی 2022 22:30
(جاری ہے)
مریم نواز نے کہا کہ یہ وہ ہی نواز شریف ہے جس نے تم سے گالیاں بھی سنیں، انتخابی ریلی کے دوران تمھارا حال پوچھا لیکن تمہیں کوئی شرم نہیں ہے، عمران خان جھوٹ پر مبنی سیاست کررہے ہیں۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف تم نے ایسا کیا کیا کہ کوٹ لکھپت جیل میں انہیں کھانا دیا گیا اور ایک ہی رات میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا کردیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان دھوکے باز، ڈرامے باز، انہوں نے نہیں، اسٹیبلشمنٹ نے ان کا نمبر بلاک کر دیا، ووٹ مانگنے پر عوام بھی رانگ نمبر کی آواز لگائیں گے، سازش ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعد جان کوخطرے کا ڈھونگ رچا دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ گجرات نے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیا، تاریخی جلسے پر گجرات کے لوگوں کا شکریہ، ماضی میں بھی نواز شریف نے گجرات میں تاریخی جلسہ کیا تھا، گجرات کے عوام نے آج مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیدیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت جانے پر دن رات ماتم کر رہے ہیں، میرا بس چلے تو عمران خان کا نام کبھی اس زبان سے نہ لوں، اس فتنے کے شر سے لوگوں کو بچاوًں گی، پہلے اس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا روناشروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، جب آپ اقتدار میں تھے تو نہ سازش تھی نہ آپ کی جان کو کوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے 4 سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، آپ کی کارکردگی صفر ہے اس لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب کارکردگی نہ ہو تو پھر جھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھتے رہو، اول تو یہ کہ ویڈیو جھوٹ ہے، اگر ہے تو سامنے لاوً، حادثے کا انتظار مت کریں، آپ ویڈیو سامنے لائیں، پھر نواز شریف کا ظرف دیکھنا وہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا، یہ اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگر آپ کے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو وہ آپ کا کچن یا گھر والا کوئی ہوگا۔مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا شخص تمام حدیں عبور کر گیا ہے، آپ تو گھر کا کھانا کھاتے ہیں، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل کا کھانا کھاتے تھے، کوٹ لکھپت جیل میں تم نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا، نواز شریف کا کھانا عمران خان کی طرف سے آتا تھا، جو خود ایسی حرکتیں کرتا ہے وہ سب کے بارے میں ایسا ہی سوچتا ہے، عمران خان کہاں تم کم ظرف جھوٹے اور کہاں نواز شریف، میں اس کی تقریر بڑی مصیبت سے سنتی ہوں، یہ ڈالر اوپر جانے کا ذکر کرتا ہے، مبارک ہو عمران کی یادداشت واپس آگئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ آج مہنگائی کرنے والا کہتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کیسے ہوگئی، کیا سوال 4 سال کے حکمران سے ہوگا یا 4 ہفتے کی حکومت سی ، عمران خان جاتے جاتے پاکستان کی معیشت کو وینٹی لیٹر پر ڈال کر گیا، عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبرز بلاک کر دیئے ہیں، تمہاری چیخیں بتا رہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے تمہارا نمبر بلاک کر دیا ہے، الیکشن میں جانے کا شوق تھا تو اتحادیوں کی منتیں کرنے کی بجائے الیکشن کا اعلان کرتے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے پہلے کہتے ہیں کہ الیکشن میں جا رہا ہوں، جب تم عوام سے ووٹ مانگو گے تو آواز آئے گی رانگ نمبر، عمران تم جس نمبر پر فون کرتے ہو اب وہ نمبر بدل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے پہلے کہتے کہ الیکشن میں جا رہا ہوں، اب الیکشن تب ہوں گیجب ہمارا قائد نواز شریف لندن سے فیصلہ کریگا، نواز شریف نے اس کو موقع دیا کہ عمران خان خود کو ایکسپوز کر دے، ان کے 4 سال میں عوام غریب اور ان کی کابینہ کے ارکان امیر ہوگئے، کہتا ہے ان لوگوں کے آنے سے بہتر تھا ایٹم بم گرا دیتے، پاکستان سلامت رہے گا تاقیامت رہے گا، سابقہ دور میں ن لیگ کے کارکنوں پر ظلم ڈھائے گئے۔مریم نوا ز نے کہا کہ حکومت جانے پر عمران خان دن رات ماتم کر رہے ہیں، چار سال غفلت میں گزار دئیے، اب کہتے ہیں مجھے قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.