Live Updates

الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد نوازشریف لندن سے فیصلہ کرے گا، مریم نواز

جب کارکردگی نہ ہوتو پھرجھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب! ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اورنوازشریف کی کامیابیاں دیکھتے رہیں، مریم نواز کا خطاب

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 15 مئی 2022 23:01

الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد نوازشریف لندن سے فیصلہ کرے گا، مریم نواز
گجرات(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین ، 15 مئی 2022) جب کارکردگی نہ ہوتو پھرجھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب! ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اورنوازشریف کی کامیابیاں دیکھتے رہیں، الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد نوازشریف لندن سے فیصلہ کرے گا، مریم نواز کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ویڈیو سامنے لاؤ پھر نواز شریف کا ظرف دیکھنا، وہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران تمہارے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو گھر والا ہوگا۔انہوں نے شرکائے جلسہ کی تعداد کے حوالے سے کہا کہ گجرات کے جلسے نے تمام جلسوں کاریکارڈ توڑدیا، تاریخی جلسے پرگجرات کے لوگوں کا شکریہ، عمران خان حکومت جانے پردن رات ماتم کررہے ہیں، میرابس چلے توعمران خان کا نام کبھی اس زبان سے نہ لوں، اس فتنے کے شرسے لوگوں کوبچاؤں گی، پہلےاس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا رونا شروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کوخطرہ ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ جب آپ اقتدارمیں تھے تونہ سازش تھی نہ آپ کی جان کوکوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے 4 سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، آپ کی کارکردگی صفرہے اس لیےجھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہو، جب کارکردگی نہ ہوتو پھرجھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب! ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اورنوازشریف کی کامیابیاں دیکھتے رہیں۔ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ اول تویہ کہ ویڈیوجھوٹ ہے لیکن اگر ہے تو سامنےلاؤ، حادثے کا انتظارمت کریں، آپ ویڈیوسامنےلائیں ، پھرنوازشریف کا ظرف دیکھنا وہ تمہیں شہبازشریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا، یہ اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگرآپ کے کھانے میں کوئی زہرملائے گا تووہ آپ کا کچن یا گھروالا کوئی ہوگا۔

انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا شخص تمام حدیں عبور کر گیا ہے، کوٹ لکھپت جیل میں تم نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا تھا؟ نواز شریف کے ایک رات میں پلیٹ لیٹس اچانک کیسے گر گئے؟ نواز شریف کا کھانا عمران خان کی طرف سے آتا تھا، آپ توگھرکا کھانا کھاتے ہیں، نوازشریف کوٹ لکھپت جیل کا کھانا کھاتے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ جو خود ایسی حرکتیں کرتا ہے وہ سب کے بارے میں ایسا ہی سوچتا ہے، عمران خان کہاں تم کم ظرف و جھوٹے اور کہاں نواز شریف؟ میں اس کی تقریر بڑی مصیبت سے سنتی ہوں، یہ ڈالر اوپر جانے کا ذکر کرتا ہے، مبارک ہو عمران کی یاد داشت واپس آگئی ہے, آج مہنگائی کرنے والا کہتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کیسے ہو گئی؟کیا سوال 4 سال کے حکمران سے ہو گا یا4 ہفتے کی حکومت سے؟ عمران خان جاتے جاتے پاکستان کی معیشت کو وینٹی لیٹرپرڈال کرگیا، عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبرزبلاک کردیئے ہیں لیکن تمہاری چیخیں بتا رہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے تمہارا نمبربلاک کردیا ہے، جب تم فون کرتے ہو تو آواز آتی ہے آپ کو مطلوبہ سہولت میسر نہیں ہے، جب تم عوام سے ووٹ مانگو گے تو آواز آئے گی رانگ نمبر، عمران تم جس نمبرپرفون کرتے ہو اب وہ نمبربدل گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات