Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاد ھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آبادمیں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 15 مئی 2022 23:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کی رات د ھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار، شیخ رشید احمد، علی محمد خان،صاحبزادہ محبوب سلطان،سنیٹر فیصل جاوید،رضا نصراللہ گھمن، لطیف نذر، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اشرف بسرا، چوہدری ظہیر الدین،فیض اللہ کموکا،سابق وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب و دیگرقائدین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا وہ اہم ترین شہر ہے کہ جس کی ترقی و خوشحالی دراصل ملک کی ترقی اورخوشحالی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسا نیا پاکستان اپنی آنکھوں کے سامنے بنتا دیکھ رہے ہیں جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور قائداعظم نے اس کیلئے دن رات جدوجہد کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا جیسی عالمی وبا کا بہترین حکمت عملی سے مقابلہ کیا۔اسی طرح ہم نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت ؐ پر قرارداد پاس کروائی کہ کسی کو آزادی اظہار کی آڑ میں اور اسلامو فوبیا کے نام پر توہین رسالت ؐ نہیں کرنے دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات