Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف لندن کا چھ روزہ دورہ مکمل کر کے براستہ ابوظبی وطن واپس پہنچ گئے

ابوظبی کے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر ابوظبی کے صدر شیخ محمد بن زاید النیہان اور شاہی خاندان سے تعزیت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 15 مئی 2022 23:49

وزیراعظم شہباز شریف لندن کا چھ روزہ دورہ مکمل کر کے براستہ ابوظبی وطن ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مئی ۔2022 ) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف لندن کا چھ روزہ دورہ مکمل کر کے براستہ ابوظبی وطن واپس پہنچ گئے ان کے خصوصی سرکاری طیارے نے اسلام آباد کی بجائے لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا. وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 11 مئی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات اور اہم پارٹی میٹنگ کے لیے وفد کے ہمراہ لندن گئے تھے اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لندن سے ابوظبی پہنچے جہاں انہوں نے ابوظبی کے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر ابوظبی کے صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے تعزیت کی.

(جاری ہے)


تعزیتی اجلاس میں شاہی خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ پاکستانی سرکاری وفد بھی شامل تھا وزیراعظم نے شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کیا وزیراعظم نے نو منتخب صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے امارات کی قیادت سنبھالنے پر نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا.

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضل محمود بھی تھے وزیراعظم نے پاکستانی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے اماراتی قیادت سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا. وزیراعظم شہباز شریف آج شام ابوظبی سے پاکستانی سرکاری طیارے میں وطن واپس روانہ ہوئے تھے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے طیارے نے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کرنا تھا مگر موسم کی خرابی کے باعث طیارے کو لاہور کی طرف موڑ دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے طیارے نے رات 9 بجکر 42 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا.
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات