بھارت میں والدین کا بیٹے ، بہو کے خلاف انوکھا مقدمہ، سماعت کل ہو گی

ْبیٹے کی شادی کو چھ برس بیت گئے ہیں لیکن انہوں نے اب تک بچہ پیدا کرنے کا نہیں سوچا،والدین

پیر 16 مئی 2022 12:30

بھارت میں والدین کا بیٹے ، بہو کے خلاف انوکھا مقدمہ، سماعت کل ہو گی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) بھارت میں ایک عمر رسیدہ جوڑے نے اپنے بیٹے اور بہو کے خلاف اپنی نوعیت کے انوکھے مقدمے میں عدالت سے رجوع کیا ہے۔جوڑے کے وکیل اروند کمار نے کہاہے کہ ان کی درخواست پر عدالت 17 مئی کو سماعت کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بوڑھے والدین نے مقدمے میں مطالبہ کیا کہ ان کا بیٹا ایک سال میں اگر انہیں پوتے یا پوتی کی نوید نہیں سناتا تو وہ پانچ کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے۔

(جاری ہے)

سنجیو اور ان کی اہلیہ سدھانا پرساد کے مطابق وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی بیٹے پر خرچ کر کر کے تھک چکے ہیں۔ ان کے بقول انہوں نے قرضے لے کر اپنے بیٹے کی تعلیم مکمل کرائی، اسے امریکہ سے پائلٹ کا کورس کرایا اور اس کی شاہانہ انداز میں شادی کرائی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ان کا بیٹا اس کی ادائیگی کرے۔بھارت کے شہر ڈیرہ دون کی ایک عدالت میں سنجیو اور ان کی اہلیہ نے گزشتہ ہفتے بیٹیاور بہو کے خلاف درخواست دائر کی۔ ان کا موقف ہے کہ ان کے بیٹے کی شادی کو چھ برس بیت گئے ہیں لیکن انہوں نے اب تک بچہ پیدا کرنے کا نہیں سوچا۔درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا کوئی پوتا یا پوتی ہو جس کے ساتھ وہ وقت گزار سکیں تاکہ ان کی تکالیف میں کمی آئے۔