فیصل آبادضلع میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 23مئی سے شروع ہوگی

29مئی تک5 سال تک کی عمر کی13 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے مجموعی طور پر 4869 ٹیمیں ڈیوٹی سر انجام دیں گی

پیر 16 مئی 2022 12:51

فیصل آبادضلع میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 23مئی سے شروع ہوگی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنرفیصل آباد علی شہزاد نے کہا ہیکہ ضلع فیصل آباد میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 5کی بجائے 7 روز پر محیط ہوگی جو 23 سے شروع ہوکر 29مئی تک جاری رہے گی جس کے دوران5 سال تک کی عمر کی13 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے مجموعی طور پر 4869 ٹیمیں ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رندبھی موجود تھے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد نے مہم کے انتظامات پر بریفنگ دی۔یونیسف کی نمائندہ ڈاکٹر نعیمہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم بھٹی اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے تاکہ گزشتہ کمزوریوں وخامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہٰذا متعلقہ سٹاف اپنی ذمہ داریاں کماحقہ پوری کریں اوردوران مہم والدین کی آگاہی کیلئے تمامتر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری برقرار رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں جذبے سے فرائض انجام دیئے جائیں اس سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔سی ای او نے بتایا کہ مہم کے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں اور آئندہ سے انسداد پولیو مہم ایک ہفتہ کی ہوگی جس کا مقصدسو فیصداہداف کا حصول ہے

متعلقہ عنوان :