سعودی عرب نے فرانس سے پولٹری درآمد پر پابندی عائدکردی

برڈفلو کے باعث فرانس سے مرغی کے گوشت اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کی،سعودی حکام

پیر 16 مئی 2022 13:02

سعودی عرب نے فرانس سے پولٹری درآمد پر پابندی عائدکردی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) سعودی حکام نے برڈ فلو کے خدشات کے پیش نظر فرانس سے پولٹری کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مملکت نے برڈ فلو وائرس کے باعث فرانس سے مرغی کے گوشت اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے سرکاری سطح پر صحت کے رہنما خطوط مرتب کیے ہیں جن میں تپش کے ذریعے گوشت میں وائرس کے خاتمے کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔

ایس ایف ڈی اے نے کہا کہ حالیہ اقدام کا مقصد فلو وائرس کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ مصنوعات صحت کی ضروریات و معیارات کے مطابق اور مجاز حکام کی طرف سے جاری کردہ صحت کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ ہونی چاہیئں جس سے ثابت ہو کہ مصنوعات وائرس سے پاک ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی ادارے نے ایویئن انفلوینزا وبا کی وجہ سے فرانسیسی پولٹری کے گوشت اور انڈوں کی درآمد پر اسی طرح کی عارضی پابندی عائد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :