چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پتوکی پہنچتے ہی سب سے پہلے نمازمغرب ادا کی‘شہریوں سے حال احوال پوچھا

پیر 16 مئی 2022 13:08

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پتوکی پہنچتے ہی سب سے پہلے نمازمغرب ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پتوکی پہنچتے ہی سب سے پہلے تھانہ سٹی پتوکی کے ساتھ واقع مسجد میں نمازمغرب ادا کی۔

(جاری ہے)

نماز ادا کرنے کے بعد چیف سیکرٹری نے صحافیوں اور شہریوں سے حال چال بھی پوچھا پھر انہوں نے کچہری چوک میں لگے ریہڑی بازار کا وزٹ اور بعد میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ کیا ڈی سی قصور فیاض احمد موہل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی انکے ہمراہ تھے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل ڈی سی قصور فیاض احمد موہل انتظامیہ کے سول ہسپتال انتظامات اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتظامیہ کے ریہڑی بازار انتظامات کو سراہتے ہوئے پھر لاہور کی جانب روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :