چیف سیکرٹری پنجاب کا پتوکی شہرکا دورہ‘ ریہڑی بازار اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کے انتظامات کا جائزہ

پیر 16 مئی 2022 13:08

چیف سیکرٹری پنجاب کا پتوکی شہرکا دورہ‘ ریہڑی بازار اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے سرکاری پروٹوکول ، متعدد گاڑیوں کے ساتھ پتوکی شہر میں ضلع کونسل کے زیر انتظام لگنے والے ریہڑی بازار اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کے وزٹ کئے انتظامات کا جائزہ لیا شہریوں کے مسائل بھی سنے اور موقع پر ڈی سی قصور کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے اتوار کے روزچیف سیکرٹری کی آمد سے قبل اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتظامیہ کی جانب سے سفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کئے گئے اور ریہڑی بازار کو سجا دیا گیا چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اتوار کے روزسرکاری پروٹوکول ، گاڑیوں کے ساتھ پتوکی شہر میں ضلع کونسل کے زیر انتظام لگنے والے ریہڑی بازار اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کے وزٹ کئے ایلیٹ فورس سمیت پنجاب پولیس بھی ہمراہ تھی چیف سیکرٹری پنجاب نے کچہری چوک میںضلع کونسل کے زیر انتظام لگنے والے ریہڑی بازارکا وزٹ کیا اور ریہڑی بازار میں ریٹ لسٹ اور قیمتوں کا جائزہ لیا اوربعد میں صحافیوں سے گفتگو سے پرہیز کرتے رہے صحافیوں ، شہریوں نے سیوریج سسٹم، صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس کے متعلق چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا بانی امن پریس کلب پتوکی نوید بھٹی نے چیف سیکرٹری پنجاب کو منڈیانوالہ گاؤں چک نمبر 19 ، لالہ پاک کالونی ،بستی سوہن والی، سمیت دیگر علاقوں میں قبرستان کی جگہ نہ ہونے پر آگاہ کیا ڈی سی قصور نے شہریوں کے تمام مسائل نوٹ کرلئے اور فوری طورپر حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی بعد میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی پہنچے وہاں پر چیف سیکرٹری نے انڈور وارڈ، ایمر جنسی، گائنی وارڈ کا وزٹ کیا اور وہاں پر عوام کو دی جانے والی سہولیات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ڈی سی قصور فیاض احمد موہل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ارشد بھٹی، سمیت دیگر افسران چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی ڈاکٹر دلدار محبوب، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر فیصل نزیر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پتوکی ڈاکٹر فاروق حیدر ، سینئر صحافیوں حاجی شاہد قیوم ٹیپو ،مقدر حسین ،ڈاکٹر منظور بھٹہ، ملک ایوب، بلال اکرم،شیخ محمد نوید نوائے وقت،عثمان ساجد،ناصر اقبال، قنمبر عباس نقوی، حاجی ظہور ساجد، شہزاد رحمت، نیاز احمد، سید شاہین شاہ بخاری سمیت دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :