فیصل آباد میں 82لاکھ44ہزار435شہریوں اور83 ہزار323ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے، ڈاکٹر بلال احمد

پیر 16 مئی 2022 13:48

فیصل آباد میں    82لاکھ44ہزار435شہریوں اور83 ہزار323ہیلتھ ورکرز کوکورونا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) ضلع فیصل آبادکے کوروناویکسی نیشن سنٹرز پراب تک 82لاکھ44 ہزار435شہریوں اور83 ہزار323ہیلتھ ورکرزکوکوروناسے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں 46 لاکھ21ہزار15شہریوں کو ویکسین کی پہلی اور36لاکھ23ہزار420کودوسری خوراک جبکہ39854ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور43469کو دوسری خوراک لگادی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آبادکے سی ای او ڈاکٹر بلال احمدنے پیر کو اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ صحت فیصل آباد کے پاس اسوقت سٹاک میں پہلی ڈوز کی81198اوردوسری ڈوز کی54132خوراکیں موجود ہیں جبکہ مزید سپلائی بھی آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام فکسڈ و موبائل ویکسی نیشن سنٹرزپر شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور ہرسنٹرپر بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات،پنکھوں،پینے کے ٹھنڈے پانی،پارکنگ اورٹائلٹس کی سہولت موجود ہے جبکہ ویکسین لگوانے کیلئے آنےوالے مردوں و خواتین کی رہنمائی کیلئے سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ جلد از جلد قریبی سنٹرز سے ویکسین لگوالیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔